کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا، عالمی بلین مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالراضافے کے بعد 1272 ڈالر فی اونس ہو گیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر اضافے کے بعد گزشتہ ہفتے مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 48 ہزار روپے ہو گئی، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 342 روپےاضافے سے 41 ہزار 142 روپے ہو گئی، گزشتہ ہفتےمقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 720 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔