سندھ (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں 1450 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سندھ صرانہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک دن میں سونے کی قیمت میں دو مرتبہ اضافہ ہوا، فی تولہ سونے پر پہلے 850 روپے بڑھے اور پھر سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا، اس طرح مجموعی طور پر مطابق کاروباری دن میں سونے کی قدر 1450 روپے بڑھی ہے۔
صدر سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن ہارون چاند کے مطابق قیمتوں میں کمی بیشی معمول سے زائد ہونے پر دو بار سونے کی اختتامی قیمت جاری کرنے کا رواج رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں سونے کی خریداری ہے لیکن سونے فروخت کرنے والے نہیں ہیں، جو قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہے۔
ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 1250 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 1450 روپے اضافے سے 67 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قدر 1244 روپے بڑھ کر 58128 روپے ہو گئی ہے البتہ چاندی کی فی تولہ قدر 880 روپے برقرار ہے۔