لاہور (جیوڈیسک) گزشتہ روز عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 1 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1256 ڈالر ہو گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اب مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی دیکھی گئی جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ 85 کم ہو گئے جس کے بعد اب سونا 51 ہزار 300 روپے تولہ اور 43 ہزار 971 روپے فی 10 گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔