سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ سو روپے کمی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمت ساڑھے پانچ سو روپے فی تولہ کم ہو گئ۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت باون ہزار چھ سو پچاس روپے پر آ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت چار سو 72 روپے کمی سے پینتالیس ہزار ایک سو اٹھائیس روپے ہو گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں چار ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت تیرہ سو چونتیس ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔