کراچی (جیوڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1289 ڈالر ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 200روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار 300 روپے کی سطح سے بڑھ کر 50 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
اسی طرح171روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار285روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 5روپے اضافے سے 730 روپے ریکارڈ کی گئی۔