کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت تیرہ سو ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی جس کے بعد ملک میں قیمت ساڑھے چار سو روپے فی تولہ بڑھ گئی۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت اکاون ہزار آٹھ سو پچاس روپے فی تولہ ہو گئی۔
دس گرام سونے کی قیمت تین سو پچاسی روپے اضافے سے چوالیس ہزار چار سو بیالیس روپے پر پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت انیس ڈالر اضافے سے تیرہ سو گیارہ ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔