کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں نرخ بڑھ جانے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت پانچ سو روپے بڑھ گئی۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی نئی قیمت تریپن ہزار چار سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت چار سو انتیس روپے اضافے سے پینتالیس ہزار سات سو اکہتر روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت انیس ڈالر فی اونس بڑھ گئی ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت تیرہ سو پینتالیس ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔