کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے آٹھ سو روپے اور دس گرام سات سو اٹھائیس روپے بڑھا دی گئی۔
فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے شرح سود میں متوقع اضافے کے خدشات پر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا، جس سے سونے کی قیمت چالیس ڈالر اضافے سے بارہ سو اکتیس ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھا گیا، جہان دس گرام سونا سات سو اٹھائیس روپے بڑھ کر اکتالیس ہزار ایک سو بیالیس روپے کا ہو گیا، فی تولہ قیمت ساڑھے آٹھ سو روپے اضافے سے اڑتالیس ہزار روپے ہو گئی۔