سونے کی فی تولہ قیمت میں چھ سو روپے اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) نئے سال کے آغاز پر سونے کے نرخ بڑھنا شروع ہو گئے۔ مقامی منڈیوں میں سونے کی دس گرام قیمت پانچ سو پندرہ روپے اضافے سے بیالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے پر پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں پندرہ ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت بارہ سو اکیس ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔