کراچی (جیوڈیسک) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں کمی کے بعد سونے کی قیمت چھیالیس ہزار ایک سو روپے فی تولہ پر آ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے کی کمی سے انتالیس ہزار پانچ سو چودہ روپے ہو گئی۔ دو روز کے دوران ملک میں سونے کے نرخ ایک ہزار پچاس روپے فی تولہ کم ہوئے۔
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ چار ڈالر کمی سے گیارہ سو اٹھائیس ڈالر فی اونس ہو گئی۔