کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے کم ہو گئی۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت باون ہزار روپے فی تولہ پر آ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت دو سو چھپن روپے کمی سے چوالیس ہزار پانچ سو اکہتر روپے ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت آٹھ ڈالر فی اونس کم ہوئی جس کے بعد نئی عالمی قیمت تیرہ سو چالیس ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔