کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے بڑھ گئی۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت پچپن ہزار دو سو روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے اضافے سے سینتالیس ہزار تین سو چودہ روپے پر پہنچ گئی ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے نرخ دس ڈالر فی اونس بڑھ گئے ہیں جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت چودہ سو چار ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔