کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے تین سو روپے کم ہو گئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت چون ہزار چار سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت تین سو روپے کمی سے چھیالیس ہزار چھ سو اٹھائیس روپے پر آ گئی ہے۔ دو روز میں سونے کے نرخ ساڑھے پانچ سو روپے فی تولہ کم ہو چکے ہیں۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت چودہ ڈالر کمی سے تیرہ سو بہتر ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔