سونے کی قیمت 900 روپے کے اضافے سے 49500 روپے تولہ ہوگئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کے اضافے سے 1309 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 اور 771 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 49500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 42428 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 5 روپے کے اضافے سے 735 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 4.28 روپے بڑھ کر630 روپے ہوگئی۔