عالمی منڈی میں اضافے کے باعث منگل کو ملک بھر میں فی تولہ سونا تین سو روپے مہنگا ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے منگل کو بلین ایکسچینج میں سونے کی مقامی قیمت تین سو روپے کے اضافے سے اڑتالیس ہزار سات سو روپے فی تولہ مقرر کی گئی جو گذشتہ روز سے تین سو روپے زائد ہے۔
قیمتوں میں اضافہ انٹرنیشنل گولڈ ریٹ بڑھنے کے باعث کیا گیا جو ایسوسی ایشن کے اعلامیئے کے مطابق سولہ ڈالر کے اضافے سے 1251 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔