سندھ (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی قدر میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 65400 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے 56 ہزار 70 روپےکا ہو گیا ہے۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 870 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر اضافے سے 1248 ڈالر اونس کا ہو گیا ہے۔