سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 1300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 95 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 42 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1686 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور 1115 روپے کا اضافہ ہوا۔

قیمت بڑھنے کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 95 ہزار 500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھکر 81 ہزار 876 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کے مطابق دبئی بلین مارکیٹ کی نسبت مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت اب بھی 2000 روپے کم ہے۔دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ایک ہزار روپے اور فی 140 گرام چاندی کی قیمت 857 روپے 33 پیسے پر مستحکم رہی۔