سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 68 ہزار روپے کی سطح پر جا پہنچی ہے۔

جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر مہنگا ہو کر1279ڈالر فی اونس ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں800روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک تولہ سونا 68ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، دس گرام سونا687روپے مہنگا ہوکر58ہزار300روپے کا ہو گیا۔