کراچی (جیوڈیسک) سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5ڈالر کے اضافے سے 1298ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 68900 روپے اورفی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 59071 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔