کراچی (جیوڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے 48850 روپے ہوگئی عالمی منڈی میں فی اونس سونا 8 ڈالراضافے کے بعد 1288 ڈالرکا ہو گیا
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 08 ڈالر اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1280 ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 1288 ڈالرکی سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 48 ہزار 750 روپےکی سطح سے بڑھ کر 48 ہزار 850 روپےہوگئ،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کے اضافے سے 41 ہ زار 785 روپے کی سطح سے بڑھ کر 41 ہزار 871 روپے ہوگئی۔
گزشتہ ہفتےمقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپےاضافے کے بعد 760 روپے کی سطح پر آگئی۔