کراچی (جیوڈیسک) فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 67850 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1315 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 67850 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 58170 روپے ہو گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے گھٹ کر 870 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 8 روپے 57 پیسے گھٹ کر 745 روپے 88 پیسے پر مستحکم رہی۔