سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ قیمت 50 ہزار 300 روپے ہوگئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) سونے کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں اضافہ کے باعث مقامی منڈی میں بھی 10 گرام قیمت میں 320 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1293 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 320 روپے اور 274 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

جس کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 50 ہزار 300 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43 ہزار 114 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی قیمتیں برقراررہیں۔