عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت اٹھاون ڈالر گرگئی۔۔پاکستان میں فی تولہ سونا دو ہزار تین سو روپے سستا ہوگیا۔ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں اٹھاون ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1225 ڈالر کی سطح پر آجانے کے بعد پاکستان میں بھی سونے فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوکر 47500 روپے پر آگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کے بھا 1971 روپے کی کمی سے 40714 روپے ہوگئے۔۔گولڈ ڈیلرز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایک دن میں فی اونس سونے کی قیمت میں 58 ڈالر کی کمی رواں سال کی دوسری سب سے بڑی کمی ہے جبکہ یہی صورتحال پاکستان کی بھی ہے۔ اسوقت عالمی منڈی میں سونے کی قیمت تین سال اور پاکستان میں ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آگئیں ہیں۔