سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی، مقامی مارکیٹ میں 6 ماہ کی کم ترینقیمت

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث مقامی مارکیٹ میں گولڈ 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ گولڈ ڈیلرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کمی کے بعد58 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ 10 گرام سونا 729 روپے کمی سے 50 ہزار485 روپے کا ہوگیا۔

امریکی معیشت میں بہتری کے اثار کے باعث سرمایاکاروں اسٹاک مارکیٹ میں رحجان بڑھ گیا ہے۔ سرمایاکاری کا رحجان بڑھ گیا جس سے سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی اور یہ 0.8 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1563 ڈالر فی اونس کے قریب دیکھا گیا۔