سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی سے 47 ہزار 800 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 685 روپے کمی سے 40 ہزار 971 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 22 ڈالر کمی سے 1209 ڈالرفی اونس پر آ چکی ہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 42 ڈالر کا اضافے ہوا تھا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔