سونے کی فی تولہ قیمت پانچ سو روپے کم ہو گئی
Posted on April 10, 2014 By Majid Khan کاروبار, کراچی
Gold Price
کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت پانچ سو روپے کم ہو گئی۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت پچاس ہزار چار سو روپے فی تولہ پر آ گئی۔
دس گرام سونے کی قیمت چار سو اٹھائیس روپے کمی سے تینتالیس ہزار دو سو روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ تین ڈالر فی اونس کم ہوئے جس کے بعد نئی عالمی قیمت تیرہ سو نو ڈالر فی اونس پر آ گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com