سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے کم ہو گئی

Gold Price

Gold Price

کراچی (جیوڈیسک) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت سینتالیس ہزار تین سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے کمی سے چالیس ہزار نو سو ستر روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت چودہ ڈالر فی اونس کم ہوئی ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت گیارہ سو بیاسی ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔