سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے چار سو روپے اضافہ

Gold Price

Gold Price

کراچی (جیوڈیسک) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی نئی قیمت سینتالیس ہزار آٹھ سو پچاس روپے ہو گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت تین سو چھیاسی روپے اضافے سے اکتالیس ہزار چودہ روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت چوبیس ڈالر فی اونس بڑھ گئی ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت بارہ سو باون ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔