سونے کی قیمت چار سو روپے فی تولہ بڑھ گئی

 Gold Price

Gold Price

کراچی (جیوڈیسک) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت انچاس ہزار نو سو روپے ہو گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے اضافے سے بیالیس ہزار سات سو اکہتر روپے پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخ چودہ ڈالر فی اونس بڑھ گئی جس کے بعد نئی عالمی قیمت تیرہ سو پچیس ڈالر فی اونس بڑھ گئی ہے۔