سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1310 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر67850روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر58170روپے ہو گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 870 روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 745 روپے 88 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔