کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 1777 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300روپے اور 1115روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاوراور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 104300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 89420روپے ہوگٸی ہے۔
جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے اضافے کے بعد 1360روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72روپے اضافے کے بعد 1165.98روپے ہوگٸی۔