کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر مندی کا رجحان رہا جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 600 روپےاضافے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
10گرام سونے کی قدر 515 روپے اضافے سے 99366 روپےہوگئی جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قد ر 5 ڈالر بڑھ کر 1938 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا اور 100انڈیکس 165 پوائنٹس کم ہوکر 42023 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 368 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور انڈیکس کی بلند ترین سطح 42290 رہی۔
حصص بازارمیں آج 75 کروڑ شیئرز کے سودے 24.75ارب روپے میں طے پائے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے کم ہوکر 7854 ارب روپے ہوگئی۔