کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں گزشتہ روزسونے کے نرخوں میں 9 ڈالر کا نمایاں کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت ایک بار پھر 1300 ڈالر کی سطح سے بڑھ گئی اور 1303 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے سے 49000 اور 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے سے 42000 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 735 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔