کراچی (جیوڈیسک) فی تو لہ سونا 150 روپے سستا، 10 گرام 41914 روپے کا ہو گیا عالمی منڈی میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 1310 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت 150 روپے کمی سے 49000 کی سطح سے گر کر 48900 روپے تولہ کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے کمی سے 41914 روپے رہی، دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 740 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔