سونے کے نرخ میں اضافے کا تسلسل برقرار، قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا اتسلسل برقرار رہا جس کے سبب سونے کی عالمی و مقامی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ڈالر بڑھ کر 2054 ڈالر کی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500 روپے اور 2144 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 32 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کم رہی۔

دریں اثنا جمعہ کو سونے کے ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے اضافے کے ساتھ 1710 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 51 روپے 44 پیسے کے اضافے سے 1466 روپے 04 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔