سونے کی تولہ قیمت 59 ہزار روپے سے بھی تجاوز

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1348 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سبب فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550 اور471 روپے کا مزید نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر59 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر50 ہزار 742روپے ہوگئی، تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے780 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت668.57 روپے پر مستحکم رہی ہے۔