سونے کی قیمت 49 ہزار روپے تولہ سے بھی نیچے آ گئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہونے کے بعد تولہ قیمت 49 ہزار سے بھی نیچے آگئی۔

جمعرات کو سونے کی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 300 اور 257 روپے کی کمی ہوئی جس سے تولہ قیمت 48900 اور دس گرام 41914 روپے ہو گئی، چاندی کی تولہ قیمت 15 روپے کمی سے 735 ہو گئی۔