سونے کی قیمت 400 روپے کی کمی سے 48 ہزار 800 روپے تولہ ہوگئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 1265 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث بدھ کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرنے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 48 ہزار 800 اور دس گرام سونے کی قیمت 41 ہزار 828 روپے ہو گئی ہے جب کہ چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔