کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 1784 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
ایکسپیریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہوکر 1784 پر پہنچ گئی۔ قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے اور بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 17 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 652 روپے ہوگئی۔ فی تولہ چارندی کی قیمت 20 روپے کی کمی سے 1420 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17 روپے14 پیسے کی کمی سے 1217روپے 42 پیسے ہوگئی۔