سونے کے نرخ میں اضافے کا سلسلہ جاری،400 روپے مزید مہنگا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں6ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1204 ڈالر ہوگئی ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی ،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار 400 روپے سے بڑھ کر51ہزار800 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 342روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت43 ہزار542روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت760 روپے ہوگئی۔