سونے کے نرخ ساڑھے آٹھ سو روپے فی تولہ کم

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں سونے کی نئی قیمت اکاون ہزار نو سو روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت سات سو انتیس روپے کمی سے چوالیس ہزار چار سو پچاسی روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخ تیئس ڈالر فی اونس کم ہوئے ہیں جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت بارہ سو اڑتالیس ڈالر فی اونس ہو گئی ہیں۔