سونے کی قیمت 200 روپے گھٹ کر 49 ہزار 400 روپے تولہ ہو گئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈاکر کی کمی سے 1300 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 49400 روپے ہو گئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 42342 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 740 اور دس گرام 634.28 روپے پر مستحکم رہی۔