سونا 100 روپے سستا، فی تولہ 53900 کا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 1274 ڈالراونس کا ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 53 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 85 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 46 ہزار 200 روپے ریکارڈ کی گئی۔