سونا 150 روپے مزید مہنگا، فی تولہ 50900 کا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 7 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1238 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کامزید اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار 750 روپے کی سطح سے بڑھ کر 50 ہزار 900 روپے ہوگئی، اسی طرح 128 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 628 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے اضافے سے 730 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔