سونا 750 روپے مہنگا، فی تولہ 49200 کا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں 18 ڈالر کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1342 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے سے 49000 روپے کی سطح عبور کرتے ہوئے 49200 اور دس گرام سونے کی قیمت 651 روپے اضافے سے 42171 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے اضافے سے 750 روپے کی سطح پر آگئی۔