کراچی (جیوڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1305 ڈالر ہوگئی،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی ، حیدرآباد،لاہور،ملتان ، فیصل آباد، اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 53200 روپے ہوگئی۔
اسی طرح129روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 45 ہزار 600 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 780 روپے پر مستحکم رہی۔