سونے کے خریداری، چین اور بھارت سب سے آگے

Gold

Gold

لاہور (جیوڈیسک) سونے کے خریداروں کی فہرست میں چین اور بھارت سب سے آگے، تین ماہ میں دونوں ممالک نے مجوعی طور پر 332 ٹن سونا خریدا، ورلڈ گولڈ کونسل نے رپورٹ جاری کر دی۔

ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران سونے کی خریداری چھ فیصد بڑھ گئی۔

تین ماہ کے دوران عالمی مرکزی بینکوں نے 148 ٹن سونا خریدا جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے سونے کی خریداری مجموعی طور پر 964 ٹن رہی جبکہ جولائی سے ستمبر 2017ء کے درمیان 958 ٹن سونا خریدا گیا تھا۔

اس دوران بھارت چین سونے کے سب سے بڑے خریدار رہے۔ بھارت نے 148 ٹن جبکہ چین نے 174 ٹن سونا خریدا۔ ان دونوں ممالک کے بعد روس، کازیکستان اور ترکی نے سب سے زیادہ سونے کی خریداری کی۔