کراچی (جیوڈیسک) ملک میں سونے کی خریداری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ 3 ماہ کے دوران47 ارب روپے کا سونا خریدا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں سونے کی خریداری میں8 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
3 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 28 ارب 64 کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور 18 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کی سونے کی اینٹیں اور سکے خریدے گئے ، سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 42 ارب 82 کروڑ روپے کا سونا خریدا گیا تھا۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق اپریل سے جون تک مجموعی طور پر 10.9ٹن سونا خریدا گیا، جس میں سے 6.6ٹن سونے کے زیورات بنوائے گئے ، جبکہ 4.3 ٹن سونا سکوں اور اینٹوں کی شکل میں خریدا گیا، سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 10.1 ٹن سونا خریدا گیا تھا۔