سونا فی تولہ 700 روپے تک مہنگا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر اضافے سے 1320 ڈالر فی اونس ہو گیا جسکے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافے سے 51 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے اضافے سے 44 ہزار485 روپے کا ہو گیا ہے جسکے سبب عوام کو سونے کے خریداری کے لئے اضافی رقم خرچ کرنے پڑے گی۔