سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کے نرخ پھر تیرہ سو ڈالر فی اونس سے بڑھ گئے، ملک میں سونے کی قیمت میں تیرہ سو روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت تریپن ہزار چار سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار ایک سو چودہ روپے اضافے سے پینتالیس ہزار سات سو اکہتر روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت چونتیس ڈالر بڑھ کر تیرہ سو چھبیس ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔